چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںآئی ایم ایف پاکستان کو قرض نہ دے : انڈیا

آئی ایم ایف پاکستان کو قرض نہ دے : انڈیا

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)انڈیا نے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کی پیدا کردہ شرپسندانہ ریاستی پالیسیز کی وجہ سے معاشی طور مشکل حالت میں پریشانی کے شکار گرداب میں پھسے ہوئے پاکستان کو بیل آوٹ پیکیج نہ دے، نئی دہلی کا موقف ہے کہ یہ رقم دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واشگٹن میں ایک ملاقات کے دوران انڈین حکام نے آئی ایم ایف کو متنبہ کیا کہ وہ ایک ایسے ملک کو قرضہ نہ دے جو پہلے سے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہے ۔انڈین حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے، ہم اسلام آباد کو دیگر ممالک سے قرضہ حاصل کرنے میں اپنی موقف دنیا کے سامنے رکھتے رہینگے۔واضع رہے اس وقت پاکستان دیگر گھمبیر مسائل کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر سخت مشکلات میں پھنس چکی ہیں۔اورعالمی مالیاتی فنڈ IMFکو اسی طرح کے حکمنامے اور وارننگ امریکہ کی جانب سے یہ موقف پیش کرتے ہوئے دیئے گئے ہیں، کہ یہ قرضے CPEC حوالے سے چائنا کے قرضوں کی خاطر دیئے جاسکتے ہیں۔یادرہے پاکستان کو اس وقت معاشی حوالے سے ایمرجنسی کی حالت درپیش ہے جس میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی ،کرنٹ اکاونٹس کو چلانے کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر کو کنٹرول کرنا۔انھی مشکلات کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی استعفی کے بعد پاکستانی معاشی ایکسپرٹ سلمان شاہ کے مطابق حفیظ شیخ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں لیکن عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ان کے کام کا تجربہ اچھا نہیں رہا اور پیپلز پارٹی کے اپنے دورِ وزارت میں وہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل در آمد میں ناکام رہے تھے۔سلمان شاہ کہتے ہیں کہ نئے مشیرِ خزانہ کے لیے کام کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا اور خاص طور پر اس وقت جب ان کے کام کی نگرانی ایک اکنامک ایڈوائزی بورڈ کرے گا جس کی سربراہی جہانگیر ترین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز