اسلام آباد(ہمگام نیوز)پاکستانی وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا رویہ اس بار بہت سخت ہے۔
پاکستانی وزیر خزانہ شوکت ترین ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ اس بار آئی ایم ایف ہمیں بہت سختی سے دیکھ رہا ہے، کئی چیزیں مجبوراً کرنی پڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائی ہے، انہوں نے تو پٹرولیم پروڈکٹس پر سیلز ٹیکس صفر کردیا تھا-
شوکت ترین نے مزید کہا کہ کیا وہ پیٹرولم لیوی لگانے دیتے؟ ایسا مجبوری میں کیا-
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے کنارے پر ہے اور اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال
غیر مستحکم ہے –