سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںآزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی کوشش کریں...

آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے ٹویٹر میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہم بلوچ آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہماری جدوجہد کو صحیح معنوں میں مربوط ہونے میں مدد ملے۔

انھوں نے مزید کہا میں ان تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری نومنتخب ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ان کی حمایت اور تجاویز ہماری منزل اور مقاصد کے حصول میں مزید رہنمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز