کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات ہے کہ بلوچستان میں سول ہسپتال کوئٹہ ‘دتو وارڈ ‘کے زیر انتظام امراض قلب کاشکار بچوں کے لئے 22اپریل سے 2 روزہ پیڈیاٹریکس کارڈیالوجی فری کیمپ لگایا جائیگا جس میں آغاخان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرزبچوں کامعائنہ کرینگے ۔ کیمپ سول ہسپتال کی او پی ڈی کی نئی عمارت میں لگایا جائے گا جہاں آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی ٹیم 22اور23اپریل 2019ء کو صبح9 سے شام 6بجے تک مریضوں کامفت معائنہ کریں گے کیمپ میں امراض قلب کا شکار ایک دن کی عمر کے بچوں سے 16سال تک کے افراد کا چیک اپ کیا جائے گا اس سلسلے میں مریضوں کی رجسٹریشن کے لئے ‘دتو وارڈ سول ہسپتال’ کوئٹہ سے رجوع کیا جائے ۔جہاں سے مزید معلومات وتفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضع رہے بلوچستان میں ہر شعبہ زندگی میں بے شمار پسماندگی کےساتھ ،ساتھ صحت کے شعبے سخت مسائل درپیش ہیں۔جس میں سرفہرست جان لیوا مختلف امراض کا شکار ہونے کے بعد بھی ہسپتال اور متعلقہ شعبہ میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کا نہ ہونے کی صورت میں کئی مریض بر وقت علاج نہ ملنے کی صورت میں موت کے بے رحم منہ میں چلے جاتے ہیں۔کیونکہ اچھے ہسپتال و قابل ڈاکٹرز سندھ ،پنجاب و خیبر پختونخواہ میں ہیں نہ کہ بلوچستان میں،جہاں دور اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے ساتھ غربت کی وجہ سے کراچی و پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے وہاں کے زیادہ اخراجات جن میں ٹراسپورٹ اور رہائش کی کرایہ کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔


