سه شنبه, اپریل 8, 2025
Homeخبریںآل بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ کلرک ایسوسی ایشن کا قلم چھوڑ ہڑتال کا...

آل بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ کلرک ایسوسی ایشن کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز )آل بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ کلرک ایسو سی ایشن کی جانب سے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں  7 مئی سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ایسو سی ایشن کے صدر صحبت خان اور جنرل سیکرٹری عتیق الرحمٰن نے کہا کہ محکمے کی ٹیکنکل پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کمیٹی کے سامنے نہیں بھجوائی گئی اور نہ ہی سروس رولز میں ترامیم کی تفصیلات محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی کمیٹی کو ارسال کی گئی جبکہ سنیارٹی لسٹ کا اجراء بھی تاحال التوا کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز