لندن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایف بی ایم پاکستانی
قبضہ گیریت کے خلاف اپنی عوام کو سیاسی شعور دے کر اسی پلیٹ فارم سے منظم
کرکے ایک آزاد ریاست کی تشکیل کے لیئے کام کررہی ہے اور قومی آزادی کی
جدوجہد کو پایہ تکمیل اور قابل حصول بنانے کے لیے بلوچ قوم کی مدد اور عملا
حمایت کو ضروری سمجھتی ہے۔اس لیے فری بلوچستان مومنٹ ہمیشہ اسی بنیادی
فلسفہ کے تحت قومی آزادی کیلئے ہر سطح پر سیاسی جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ بلوچ
قومی جہد میں بلوچ قومی مسئلے کو دنیا کے دوسرے سیاسی مسائل کے ساتھ مطابقت
پیداکرکے اپنی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا۔اسی اعلامیہ میں
کہا گیا کہ فری بلوچستان موومنٹ نے ایک عارضی کمیٹی تشکیل دی ہے جو پارٹی
کے اگلے ذمہداروں کا فری بلوچستان مومنٹ کی آئین اور قوانین کے تحت
آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے کر اگلے دو مہینے کے اندر چناوُ کا عمل مکمل کرے
گی۔تاکہ وہ مزید باقاعدگی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔