سه شنبه, جنوري 14, 2025
Homeخبریںاگر شامی رجیم نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو ہم...

اگر شامی رجیم نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو ہم اس پر خاموش نہیں رہینگے۔ امریکہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ویب ڈیسک )مشرق وسطی میں شام کی سیاست میں ہر روز تشدد کے نئے اشارے مل رہے ہے۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے لیے امریکہ کے مندوب جیم جیفری نےکہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد اورثبوت موجود ہیں کہ بشارالاسد اسد رجیم شمال مغربی شامی شہر ادلب میں فوجی کارروائی کے دوران کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کی تیاری کررہا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ اسد رجیم ادلب شہر میں اپنے مخالفین کے خلاف فوجی جارحیت میں ممنوعہ اسلحہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کررہا ہے۔خیال رہے کہ جیم جیفری کو گذشتہ ماہ شام کے لیے امریکہ کا خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے مشیر خاص بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے وثوق اور یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اسد رجیم ادلب میں فوج کشی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرے گی۔جیم جیفری نے خبردار کیا کہ اگر شامی رجیم نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو ہم اس پر خاموش نہیں رہینگے۔ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں غیر جانب دار نہیں رہے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادلب میں فوج کشی کا کوئی جواز نہیں۔ امریکہ نے ادلب میں کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ اسد رجیم ادلب میں فوجی کارروائی کی آڑ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرے گی۔جس کیلئے انھیں درپردہ و ظاہری طور ایران و روس کی کمک حاصل یے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز