سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاگر طالبان نے معائدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی سلامتی کیلئے...

اگر طالبان نے معائدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی سلامتی کیلئے راست اقدامات کرینگے:مائیک پومپیو

دو حہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ معاہدے کو نسلوں کے لیے امن کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر طالبان نے عمل درآمد نہ کیا تو اپنی سلامتی کے لیے امریکا تمام ضروری اقدامات کرے گا۔طالبان نمائندے ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہاکہ طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر امریکا سنجیدہ ہے جو امن کا بہترین موقع ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے 11 ستمبر 2001 کے واقعے پر اب بھی غصہ ہے جس کی منصوبہ بندی طالبان کے دور میں افغانستان میں ہوئی تھی۔امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ امریکہ اپنے فوجیوں کی جانب سے اپنے خون، پسنے اور آنسو سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔

ان کا کہناتھا کہ اگر طالبان نے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو امریکا اپنی سلامتی کے لیے جو بھی ضروری ہوگا سب کچھ کرلے گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کیے جہاں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت امریکا اور طالبان نے اتفاق کیا ہے کہ اعتماد سازی کیلئے ہزاروں قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ تک طالبان کے تقریباً 5 ہزار اور افغان فورسز کے ایک ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے،کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھی 10 مارچ سے ہوگا۔
امریکا اور افغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق اگر طالبان معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں تو امریکا اور اس کے اتحادی آئندہ 14 ماہ کے اندر اپنی تمام افواج افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ 135 دن کے اندر 8 ہزار 600 غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جبکہ آئندہ 14 ماہ کے اندر افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی مکمل ہوجائے گی۔
اعلامیے کے مطابق طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے تناظر میں سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔معاہدے پر دستخط سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آج امن کی فتح کا دن ہے، ‘امریکا تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام امن اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں، افغانستان کے تمام طبقوں کی آواز سننے کے نتیجے میں ہی پائیدار استحکام ممکن ہے۔مائیک پومپیو کا معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تمام امور کے امریکا اور اس کے عوام کی سیکیورٹی لازمی ہے، امن کے بعد افغانستان کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز