کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گذستہ روز کو بلوچ جبری اغوا شدہ لواحقین کی جانب سے کوئٹہ کے احتجاجی کیمپ میں جبری طور پر لاپتہ عبدالحئی کرد کی بہن نے کہا کہ شدید بارش میں اپنے بھائی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیمپ آئی ہوں، موسم کی خرابی کے باعث احتجاج کیمپ گرگئی تھی لیکن پھر بھی ہم نے ماما قدیر بلوچ کی سربراہی میں اپنا احتجاج جاری رکھا۔ عبدالحئی کرد گیارہ مہینے سے جبری طور پر لاپتہ ہے ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے۔
عبدالحئی کرد کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگر میرے بھائی کو منظر عام پر نہیں لایا گیا تو سخت احتجاج اٹھانے پر مجبور ہونگی لہٰذا میں بلوچستان حکومت سمیت دیگر حکام سے گزارش کرتی ہوں کہ میرے بھائی کو بازیاب کیا جائے۔


