نئی دہلی :(ہمگام نیوز) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 میں پوری دنیا ہندوستان کو اوور لوڈیڈ فلائٹ کے مسافر کی طرح سمجھتی تھی، جس کو ایک بوجھ کی طرح مانا جاتا تھا۔
لیکن اب ہندوستان کے بغیر گلوبل فلائٹ اڑان نہیں بھر سکتی ہے۔ مودی نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں ہندوستان وہ پائلٹ بنے گا، جو گلوبل فلائٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
اگلے پانچ سال ان پریسیڈنٹیڈ ٹرانسفارمیشن، ان پریسیڈینٹیڈ گروتھ، ان پریسیدنٹیڈ ایکپینشن، ان پریسیڈینٹڈ پراسپیریٹی (بے مثال تبدیلی، بے مثال ترقی، بے مثال توسیع اور بے مثال خوشحالی) کے ہوں گے ۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔