پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںمچھ فیک انکاؤنٹر میں شہید کیئےگئے پانچویں نوجوان کی شناخت اشرف ولد...

مچھ فیک انکاؤنٹر میں شہید کیئےگئے پانچویں نوجوان کی شناخت اشرف ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی۔

شال : (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سول ہسپتال میں لائے گئے پانچویں لاش کی بھی شناخت ہوگئی جنہیں رواں ماہ مچھ میں قابض پاکستان کی فورسز نے فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا تھا۔

نوجوان کی شناخت اشرف بلوچ ولد نبی بخش سے ہوا،جنہیں ستمبر 2023 کو مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج نے بولان کے علاقے مچھ میں 2 فروری 2024 کو پانچ بلوچ نوجوانوں کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا جو پہلے سے نام نہاد ریاست کے عقوبت خانوں میں قید تھے۔

صوبیدار مری ولد گلزار خان کو ہرنائی بازار سے 9 ستمبر 2023 کو سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ارمان مری ولد نہال خان کو کوئیٹہ مشرقی بائی پاس سے 2 جولائی 2023 کو سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

بشیر احمد مری ولد حاجی خان کو 2 جولائی 2023 کو کوئٹہ مشرقی بائی پاس سے ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

شکیل احمد ولد محمد رمضان کو 4 جون 2023 کو زہری سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ان تمام فیک انکاؤنٹر میں شہید کیئے نوجوانوں کی لاشیں 3 فروری 2024 کو کوئٹہ سول ہسپتال میں لائے گئے تھے جن میں سے چار کی شناخت ایک دو میں ہوئے تھے جبکہ پانچویں کی چہرا ریاستی تشدد سے مسخ ہونے کی وجہ سے شناخت نا ہو پائی ۔
جن کی شناخت اب ہوئی ہے۔

بلوچستان میں قابض پاکستان کی ظلم و جبر اپنی انتہا پر ہے ،بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا اور فیک انکاؤنٹر میں شہید کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز