برلن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی جوہری معاہدے کے متعلق امریکہ اور ایران سمیت دیگر دستخط کنندگان اگلے ہفتے ویانا میں ملاقات کریں گے جس میں 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنے اور جوہری عمل درآمد کے اقدامات کی واضح طور پر نشاندہی کرنے کے لئے ویانا میں ایران، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور چین کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ہونے والے ملاقات کے بارے میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ایران اور امریکہ کے دستخط کنندگان کے مابین براہ راست ملاقات نہیں ہوگی۔
اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملاقات صرف امریکہ اور ایرانی دستخط کنندگان کے مابین نہیں ہوگی ویانا ملاقات میں ایران، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور چین کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔