جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںاہلیان نیوکاہان کی قبضہ مافیا کے خلاف روڈ بلاک کرکےاحتجاج

اہلیان نیوکاہان کی قبضہ مافیا کے خلاف روڈ بلاک کرکےاحتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ نیوکاہان میں لینڈ مافیا میں خاص کردار تحصیلدار مراد مری اور ان کے ساتھی، کریم کلوانی، حفیظ شاہوانی رازق پٹھان ہرنائی والا، گل خان، سہراب پرسران علی مہمدانی کے خلاف حکومت کاروائی کرے۔

مظاہرین خواتین و بچوں کا مطالبہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان ہزار گنجی کے رہائشی مری قبیلے کی خواتین و بچوں کی جانب سے مغربی بائی پاس روڈ کو مجبورا بلاک کرکے قبضہ مافیا کے خلاف دھرنا دیا دھرنے کی شرکا کی آمنہ نگہت زوجہ سید محمد نعیم آغا مراد مری کریم کلوانی حفیظ شاہوانی رزاق پٹھان ڈاکٹر نور محمد و دیگر کے خلاف شدید نعرہ بازی واضح رہے کہ آمنہ نگہت و دیگر کی جانب سے نیوکاہان کے رہائشیوں کے گھروں پر بلڈوزر لگا کر مسمار کیا گیا۔

انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جن میں ڈی ایس پی سریاب و ایف سی کرنل شرجیل کی جانب سے مظاہریں کے مطالبات سننے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیوکاہان کوئٹہ گزشتہ کئی ماہ سے لینڈ مافیا گروپ کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔اس قبضہ گیر گروپ میں ایک حاضر سروس آفیسر فوجی اداروں کے قربت کے دعوے دار شخص ،لینڈمافیا گروپ کو شیلٹر فراہم کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ ساتھ کیو ڈی آئے کے چند غیر ذمہ دار اور ضمیر فروش آفیسران شامل ہیں۔ جنہوں نے راتوں رات نیوکاہان کے زمینوں پر عمارت تعمیر کئے ہیں مقامی انتظامیہ اور انکی موبائل ٹیم اننکو تحفظ دینے کیلئے انکے ساتھ کھڑی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس گروپ کے اہم کردار حاضر سروس آفیسر تحصیلدار مراد لانگھانی مری فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں لینڈ مافیا کے اس گروپ میں پاکستان کے فوجی ودیگر اداروں سے نہایت نزدیک کے تعلقات بتائے جاریے ہیں۔

کریم کلوانی ، عبدالرازق پٹھان ہرنائی والا گل خان، سہراب پرسران علے مہمندانی مری ،حفیظ اللہ شاہوانی و دیگر لینڈمافیا کو شلٹر فراہم کرنے والی ایک خاتون آمنہ نگہت زوجہ سید محمد نعیم آغا شامل ہیں علاوہ ازیں اس قبضہ گیر گروپ میں (کیو ڈی اے) کی چند غیر ذمہ دار آفیسران بھی شامل ہیں جوکہ لینڈ مافیا گروپ کو جعلی کاغذات بناکر دینے کی ذمہ دار ہیں ۔

مذکورہ گروپ کبھی کسی قبائلی شخص سے سے اپنے آپ کو نزدیک ظاہر کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو سرکار کے نام پر دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں قبضہ گیر گروپ کی راہ میں رکاوٹ لوگوں کو کریم کلوانی و حفیظ اللہ شاہوانی حکومتی اداروں کے نام پر اغواہ اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں ۔

ہر حربہ ناکام ہونے کے بعد اس گروپ نے ایک عورت کے پردے کے پیچے چھپ کر آمنہ نگہت زوجہ سید محمد نعیم آغا نامی خاتون کو اپنے قبضہ کو شلٹر فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔

نیو کہان کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف ناجائز آیف آئی آر کے علاوہ آج ہمارے گھروں کو بھی قبضہ گروپ کی جانب سے بلڈوز کیا جارہایے۔

ہم وزیر اعلی بلوچستان اعلی عدلیہ اور معزز صحافی حضرات سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاری عہدے کا غلط اور ناجائز استعمال کرنے والے آفیسر تحصیلدار مراد لانگھانی مری اور کیو ڈی آئے آفیسرز و دیگر آفسران کو فوری طور گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنا کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، تاکہ آئندہ حکومتی اختیار دار آفیسران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ہماری اندگی اجیرن نہ بنادے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز