ایتھوپیا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کرکے 34 افراد کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات کو مغربی ایتھوپیا میں پیش آیا، جس کے باعث اردگرد کے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول چایا ہوا ہے۔
ایتھوپین حکام نے بس پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی ذمہ داری نسلی امتیاز کی حامی ملیشیاء پر عائد کردی ہے۔
ایتھوپین ہیومن رائٹس کے مطابق یہ واقع جس علاقے میں پیش آیا وہاں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعہ پیش آچکے ہیں، میڈیا کہ مطابق اس علاقے میں امن کی بحالی کیلئے ایتھوپین فوج ایک لائحہ عمل کے تحت کام کررہی ہے۔