ایرانشہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل 7 فروری کو قابض ایرانی آئی آر جی سی فورسز کے ہاتھوں پہرہ /ایرانشہر میں ایندھن سے بھرے دو گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں پانچ بلوچ فیولر جھلس کر شہید ہوگئے ،
فائرنگ سے دونوں ایندھن کے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
بلوچ فیولروں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوئی ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق IRGC فورسز نے پہرہ شہر کے نقل و حمل کے محور میں ہوراپ کے علاقے میں ایندھن کے گا پر براہ راست اور اندھا دھند فائرنگ کی آئی آر جی سی فورسز کی فائرنگ سے دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور پانچ بلوچ جھلس گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہریوں کی جانب سے فیول گاڑی کی آگ پر بروقت قابو پانے آگ کو بجھانے اور ڈرائیوروں کو بچانے کے حوالے سے پہرہ فائر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کے باوجود فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے یہ بہانہ بنا کر آگ بجھانے سے انکار کر دیا کہ آگ بجھانے کی جگہ یونٹ کی ریسکیو سروس کے دائرہ سے باہر تھا اور انہوں نے آگ کے شعلوں میں پھنسے مذکورہ افراد کو بچانے سے انکار کر دیا ہے۔