ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق جمعہ کو بزمان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ مزید رپورٹ کے مطابق جانبحق ہونے شخص کی شناخت اللہ داد شیھکی” ولد محمد ہے اور دو زخمیوں کی شناخت”حسن آبورز” اور “مجید شہیکیان” ولد دلمراد کے ناموں سے ہوئی ۔
ایک باخبر ذرائع کے مطابق یہ تینوں افراد دو بجے ایک دکان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں اللہ داد گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔”
اس ذریعے نے مزید کہا: “مجید اور حسن کو بھی گولی لگی اور وہ زخمی ہوئے۔ انہیں ان کے ایک رشتہ دار نے ہسپتال منتقل کردیا تھا ۔