چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایرانی جلادوں نے محمد بامری ولدخدا بخش بلوچ کو پھانسی دے دی

ایرانی جلادوں نے محمد بامری ولدخدا بخش بلوچ کو پھانسی دے دی

کرمان( ھمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران کے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے آئے روز کوئی نا کوئی بلوچ ایرانی ڈیتھ اسکواڈ، پولیس فورس، نام نہاد پاسداران انقلاب اور دیگر درندہ صفت ایرانی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ مارا جاتا ہے ھمگام نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک 24 سالہ بلوچ طالب علم محمد بامری فرزند خدا بخش بلوچ کو ایرانی عدالت انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر پھانسی کا حکم صادر کرتے ہوئے اسے پھانسی دی گئی ، بلوچوں کے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم “کمپین فعالین بلوچ ” کی رپورٹ کے مطابق محمد بامری ایک طالب علم تھے چونکہ ان کا خاندان بہت غریب تھا اس لیئے ان کے خاندان والے ان کی تعلیمی اخراجات پوری کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے ،جس کی وجہ سے وہ مجبوری اور سخت مالی مشکلات کی حالت میں فارغ اوقات میں محنت مزدوری کرکے اپنے تعلیمی اخراجات پورا کرتے تھے وہ یونیورسٹی کا طالب علم تھا ، جنھیں گزشتہ پانچ سال پہلے قابض ایرانی پولیس فورس نے کسی جھوٹی کیس میں الزام لگاتے ہوئے پھنسا کر اسے گرفتار کرکے مسلسل 5سال تک کرمان جیل میں رکھا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کل صبح ایرانی جلادوں نے محمد بامری ولدخدا بخش بلوچ کو پھانسی دے دی ـ یاد رہے رواں ہفتے کہ دوران مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پھانسی کے تختہ دار پر لٹکائے گئے یہ تیسرا بلوچ ہے جس کو قابض ایران کی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم دے کر اسے پھانسی دی گئ ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز