کویت: (ہمگام نیوز )کویت نے ایرانی بحری جہازوں کے عملے سے کورونا وائرس کی کویت منتقلی کے خوف سے ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ دوحا پورٹ بند کردیا
رپورٹس کے مطابق کویتی احکام نے اس بات پر تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کے عملے کے ذریعے کورونا وائرس کویت تک پہنچ سکتی ہے، جس کے بنا پر کویت احکام نے دوحا بندرگاہسیل کردیا
کویت پورٹسکارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیخ یوسف عبداللہ الناصر الصباح نے کہا کہ ایران سے آنے والے جہازوں کے عملے کو چھونے سے کویتی عوام کورونا وائرس کا شکار بن سکتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے دوحا بندرگاہ کو بند کردیا گیا ہے کویتی عوام کی سلامتی اور حفاظت سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوحا بندش اس حقیقت کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ایران کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام بحری جہازوں کے کمپنیوں اور جہاز رانی کے ایجنٹوں کو ایک سرکلر جاری گیا ہے جس میں انہیں عملے کو کورونا وائرس سے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کا کہا گیا ہے
اس کے علاوہ بندرگاہ پر موجود تمام ملازمین کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے N59 ماسک بھی تقسیم کیے گئے ہیں
کویت کے نائب وزیر صحت نے ملک میں مزید 10 کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کردی جس سے اب ملک میں کورونا وائرس کی کل تعداد 56 ہوگئی ہے