Homeخبریںایرانی حکام نے حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل...

ایرانی حکام نے حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمدروک دیا

ایرانی حکام نے حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمدروک دیا

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر عالمی ردعمل کے بعد ایرانی حکام نے حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمدروک دیا، ایرانی عدالت نے مقدمے کی از سر نو سماعت کا حکم دیا ہے۔

دو روز قبل ایرانی سپریم کورٹ نے حکومت مخالف مظاہرین کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، فیصلےکیخلاف ایک آن لائن مہم شروع کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ’سزا نہ دو‘ کے فارسی ہیش ٹیگ کو 75 لاکھ مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا، جبکہ آن لائن مہم کو کئی سلیبریٹیز کی بھی حمایت حاصل تھی۔
گزشتہ سال نومبر میں عامر حسین، محمد رجبی اور سعید تمجیدی کو حکومت مخالف مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version