سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایرانی خفیہ ایجنسی کا اہم جاسوس سویڈن میں جاسوسی کے الزام ...

ایرانی خفیہ ایجنسی کا اہم جاسوس سویڈن میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اسٹاک ہوم ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سویڈش خفیہ ایجنسی Sapo نے “پیمان کیا ” نامی ایک ایرانی شخص گرفتار کر لیا ہے جو کہ وہ سویڈش خفیہ ادارے کا اعلی عہدے دار بھی ہے اور اس سے قبل وہ سویڈش آرمی میں کام کر چکا ہے ـ
سویڈش سکیورٹی کیسز کے لیئے نیشنل یونٹ میں چیف پراسیکیوٹر فر لنڈکیوسٹ Per lundquos نے میڈیا کو اس کی اطلاع دی ہے کہ یہ شخص 2012 سے 2015 کے دوران اسٹاک ہوم میں جاسوسی میں ملوث رہا ہے ـ
پیمان کیا 1980 میں اس وقت سویڈش نیشنل فوڈز کے ایڈمنسٹریشن میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تھے جہاں وہ دوسری چیزوں کے علاوہ سکیورٹی کے مسائل اور سائیکالوجیکل ڈیفنس کے بھی ذمہ دار تھے ـ
وہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے اور 1985 میں اسے سویڈن سرکار نے شہریت دے دی ـ
مزید رپورٹ کے مطابق سرکاری وکیل کے مطابق ہم نے سویڈن کو کئی سالوں سے ایرانی حکومت کے تباہ کن اقدامات سے خبردار کیا ہے ـ
یہ ایران کے حوالے سے سویڈن کے پر امن اور انسان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
فیڈرل انویسٹیگیشن بارہا انکشاف کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایرانی حکومت دنیا میں اپنی جاسوسی کو بڑھا رہی ہے۔ سویڈن میں اس کا مقصد بنیادی طور پر سویڈش اور جلاوطن ایرانیوں کی جاسوسی کرنا ہے اور سویڈن کے تمام معاملات اور مسائل کو ایران کو دینا ہے اس کے علاوہ سویڈش یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کو میں بھی ایرانی جاسوس پائے جاتے ہیں ـ جو عام افراد کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔ اس نے اس سال کے شروع میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ساپو کو خبردار کیا اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کا مطالبہ کیا۔

‎اپریل میں ایک دہشت گرد مشتبہ ایرانی جوڑے کو سیکورٹی پولیس نے گرفتار کیا جو کہ سٹاک ہوم کے علاقے میں دہشت گردی کے جرائم کے لیے مہر لگانے کے شبہ میں حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز