سراوان ( ھمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ایک گاؤں کلگان کے مقام پر پہلے سے راستہ بند کیئے قابض ایرانی دہشتگرد فورسز نے راہ چلتی ایک موٹر سائیکل پر فائر کھول دیا سائیکل پر لدھا دو گیلن پٹرول کی وجہ سے موٹر سائیکل نے آگ پکڑ لی اور موٹر سائیکل پر سوار محمد عوض زھروزہی ولد سلیمان بلوچ گولیاں لگنے کی وجہ سے جانبحق ہوگئے تاہم پٹرول کی وجہ سے موٹر سائیکل آگ پکڑنے سے وہ جائے وقوع پر جل گئے ـ عینی شاہدین کے مطابق محمد عوض زہروزئی اپنے موٹر سائیکل کے پیچھے دو گیلین پٹرول لادھا تھا جو کہیں لے جا رہے تھے ،
جبکہ حسب سابق فورسز نے وجہ بتائے بغیر انھیں ریاستی بندوق کے گولیوں سے بون ڈالا ـ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک 11 سالہ بچہ سمیت ایرانی دہشتگرد فورسز نے چار بلوچوں کی بلا وجہ کسی الزام و جرم کے انھیں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہیں ـ


