Homeخبریںایرانی رجیم کے خلاف عوامی مظاہرے کسی بھی وقت بھڑک سکتے ہے:مشیر...

ایرانی رجیم کے خلاف عوامی مظاہرے کسی بھی وقت بھڑک سکتے ہے:مشیر صدر حسن روحانی

تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) ایرانین میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشنا نے جنوری 2018ء اور 2019ء کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں 1990ء کے دوران ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل شہروں پربھی لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ایرانی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگرچہ جنوری سنہ 2018ء کے دوران عوامی احتجاج کا پس منظر اقتصادی تھا مگر یہ احتجاج 1990ء کے دوران ہونے والے مظاہروں کی نسبت زیادہ گہرا تھا جو مستقبل میں ایرانی رجیم کے لیے کسی بھی وقت بڑا خطرہ بن سکتا ہیں۔ حسام الدین آشنا کاکہنایے کہ ایران میں اب بھی حالات پرسکون نہیں اور ان احتجاج کا شعلہ کسی بھی وقت تیز آگ کی مانند بھڑک سکتا ہے۔ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین آشنا نے کہا ہے کہ گذشتہ برس جنوری میں ایران میں ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں کا مقصد حکومت گرانا تھا مگر ہم نے مظاہرین پر قابو پا کران کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ انہوں‌نے خبردار کیا کہ احتجاج کا شعلہ کسی بھی وقت بھڑک سکتا ہے ۔ ایرانی فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے طاقت کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کیاتھا ۔خیال رہےکہ گذشتہ برس کے اوائل میں ایران کے 100 سے زاید شہروں جن میں قم، مشہد اور تہران بھی شامل تھے میں لاکھوں لوگ ‘خامنائی مردہ باد’ کا نعرہ لگاتے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ مظاہرین نے ایرانی رجیم کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Exit mobile version