سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںایرانی زیر تسلط الاحواز میں ایرانی جارحیت کے خلاف جرمنی میں الاحواز...

ایرانی زیر تسلط الاحواز میں ایرانی جارحیت کے خلاف جرمنی میں الاحواز ڈیموکریٹک پاپولرفرنٹ کے احتجاج میں فری بلوچستان موومنٹ کی شرکت

ہیمبرگ(ہمگام نیوز) جرمنی میں الاحواز ڈیموکریٹک پاپولر فرنٹ کی ایران کے خلاف احتجاج جس میں فری بلوچستان موومنٹ نےبھی شرکت کی۔

ایرانی زیرتسلط الاحواز میں ایران کی جانب سےپانی سپلائی کی بندش کے خلاف احتجاجوں میں کئی افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں اور متعدد الاحوازی عربوں کو ایران نےگرفتار کر کے پس زندان کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کی 85% تیل الاحواز سے نکلتی ہے۔

گزشتہ روز الاحواز یموکریٹک پاپولر فرنٹ نے بینُ الاقوامی سطح پر بھی ایران کی الاحواز میں جاری بربریت کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، اس سلسلے میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں الاحوازی کمیونٹی نے آج بروز ہفتہ احتجاج کیا جس میں فری بلوچستان موومنٹ نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے ایرانی زیر تسلط الاحواز، بلوچ اور کردوں پر ایرانی فورسز کی جانب سے بربریت کے خلاف نعرے لگائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کےاداروں سے اپیل کی کہ وہ الاحواز میں جاری ایرانی بربریت کا نوٹس لیں اور ایرانی زیر قبضہ الاحواز، بلوچستان اور دیگر قوموں کی آزادی کے حق کو تسلیم کریں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی ایم کے نمائیندے نے کہا کہ ایران میں مقبوضہ بلوچستان، الاحواز اور دیگر اقلیتی مقبوضہ علاقوں میں قابض ایرانی رجیم نے جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اس پر عالمی اداروں کی اپنی مینڈیٹ کے مطابق عمل نہ کرنے ان کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے۔

بلوچستان اس وقت تین حصوں میں منقسم ہے جس پر پاکستان و ایران جیسی مذہبی انتہاپسند ریاستیں قابض ہیں۔ بلوچوں کی آزادی کی تحریک کو کُچلنے کے لئے پاکستان و ایران نے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ عوام کی نسل کُشی کا آغاز کیا ہوا ہے۔

ہم تمام مقبوضہ ظلم کے شکار لوگ مشترکہ مسائل، مشترکہ مظالم، مشترکہ دشمن اور مشترکہ مقصد رکھتے ہیں لیکن ایک چیز جو بد قسمتی سے ہم میں مشترک نہیں وہ ہماری جدوجہد ہے۔ اس وقت حالات ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم ایک سیاسی مشترکہ محاذ تشکیل دینے کی طرف بڑھیں تاکہ اپنے طاقتور دشمنوں سے بخوبی مقابلہ کرسکیں۔

ایران کی ظالم ریاست کو اگر شکست دیکر اپنی زمین اور قوم کو غلامی سے نجات دلانی ہے تو ہمیں ایک سیاسی اتحاد کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے مقبوضہ علاقے کردستان، الاحواز، بلوچستان اور آزری عوام کو اکھٹے ہوکر اپنی جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانا ہے اور اسی طرح کی مشترکہ جدوجہد ہی میں ہماری قومی نجات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز