چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایرانی فورسز کی جانب سے پنجگور شہر پر 3 راکٹ فائر

ایرانی فورسز کی جانب سے پنجگور شہر پر 3 راکٹ فائر

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور پر راکٹوں سے حملہ،

تفصیلات کے مطابق ایران سے 3 راکٹ بلوچستان کے شہر پنجگور میں آ گرے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کیئے گئے پنجگور پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ہفتے کی شب کو ایران سے بلوچستان کے سرحدی شہر پنجگور میں 3 راکٹ فائر کیے گئے۔ فائر کیے گئے تینوں راکٹ ایک ویران علاقے میں جا کر گرے ہیں ۔ حملے کے نتیجے میں اب تک کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران سے بلوچستان کے علاقوں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز