دوشنبه, مې 26, 2025
Homeخبریںایرانی فورسز کے زیر حراست بلوچ نوجوان صالح بہرام زہی کی فوری...

ایرانی فورسز کے زیر حراست بلوچ نوجوان صالح بہرام زہی کی فوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل 

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 23 مئی 2025 کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں 16 سالہ بلوچ نوجوان صالح بہرام زہی کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار اس نوجوان کو غیر مشروط اور فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

بیان کے مطابق صالح بہرامزہی ایران میں مظلوم بلوچ نسلی اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔

( واضح رہے کہ قابض ایران مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو دنیا بھر میں اقلیت منانے میں ایک حد تک کامیاب ہو چکا ہے )

اور ان کی گرفتاری کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کے ٹھکانے یا حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابتدائی طور پر صالح کی گرفتاری کی تصدیق کے بعد ایرانی حکام نے اس کی قسمت یا ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے حکام کی کارروائی کو جبری گمشدگی قرار دیا ہے۔ ایک ایسا عمل جو بین الاقوامی قانون کے تحت جرم سمجھا جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صالح بہرام زہی کو صرف اور صرف ان کے خاندانی تعلقات کی وجہ سے من مانی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر تشدد اور دیگر غیر انسانی سلوک کا شدید خطرہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صالح بہرامزہی کے ٹھکانے اور حالت کے بارے میں فوری طور پر انکشاف کریں اور اسے فوری طور پر رہا کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرباز کے گاؤں نصیر آباد کے رہائشی مولوی حبیب الرحمان کے 16 سالہ بیٹے صالح بہرامزہی کو قابض فورسز نے 14 مئی 2025 کو تشدد کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور اس وقت ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس کے علاوہ، صالح کا بڑا بھائی، قاسم بہرامزہی، اس سے قبل 8 نومبر 2024 کو راسک شہر میں قابض ایرانی آرمی کی نام نہاد “شہداء سیکورٹی” مشق سے تعلق رکھنے والے فورسز کے قافلے کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا، جس کے بعد جیش العدل نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ اس کی فورسز نے قافلے پر حملہ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ صالح کے چچا، ایوب بہرام زہی کو بھی 2013 میں زاہدان کے اس وقت کے پراسیکیوٹر محمد مرضیہ کے حکم پر 16 بلوچ قیدیوں کے ساتھ، انتقامی کارروائی میں حکومت کے مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز