چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی جاری 1اور بلوچ فائرنگ سے...

ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی جاری 1اور بلوچ فائرنگ سے جانبحق

سراوان ( ھمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران کی بلوچ نسل کشی جاری آج ایک اور بلوچ فرزند کو درندہ صفت ایرانی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ ” بلوچ کمپین فعالین” کی ٹیم کے مطابق آج سراوان کے علاقے ” کلگان ” ایرانی پولیس نے ایک معصوم بلوچ عنایت فاضلی ولد فقیر محمد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق مقتول عنایت فاضلی اپنی گاڑی میں سوار کلگان سے کہیں جا رہے تھے کہ قابض ایرانی پولیس فورسز انہیں بلا روکے کوئ تفیش کیئے بغیر چلتی گاڑی فائر کھول دیا کئی گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگنے سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے تاہم عینی شاہدین کے مطابق پولیس فورسز نے وجہ بتائے پھر وہاں سے روانہ ہوگئے ـ دریں اثنا رواں ہفتے کے دوران قابض ایرانی پولیس فوسز سمیت پاسدران انقلاب نے اب تک دس غیر مسلح بلوچوں کو کوئ جرم کیئے بغیر بے رحمی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جن میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز