چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں دو بلوچ فرزندوں کو پھانسی دے دی گئی

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں دو بلوچ فرزندوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ اتوار کی صبح ایران نے دو بلوچ فرزندوں کو پھانسی دے دی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کی صبح بیرجند جیل میں 50 سالہ شیر محمد ناروہی اور اس کے 20 سالہ بیٹے یونس کو پھانسی دے دی گئی. ان پر یہ الزام تھا کہ باپ بیٹے منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے. تاہم انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارے “کمپین فعالین بلوچ ” کی رپورٹ کے مطابق باپ، بیٹے کو بیرجند جیل میں گزشتہ اتوار کی صبح پھانسی دے دی گئی اور انہوں نے ایرانی قانون ساز اداروں اور جیل حکام پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے باپ بیٹے کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے وکیل تک رسائی نہیں دی، بس عدالت نے یہی الزام لگایا کہ دونوں بلوچ باپ بیٹے منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے.

تاہم ان کے خاندان والوں نے ایرانی حکام کی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ باپ، بیٹے ایرانی ڈیزل اور پٹرولیم کا کاروبار کرتے تھےـ

”کمپین فعالین بلوچ ” کی ٹیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ عالمی طاقتیں ایرانی دہشت گردی سے نالاں ہوکر ان پر پابندیاں لگاتے ہیں لیکن عالمی انسانی حقوق کی اداروں کو مغربی بلوچستان میں ایرانی مظالم دکھائی نہیں دیتاـ

یاد رہے ایران پر جب سے عالمی طاقتوں کا دباؤ ہے تب سے لے کر آج تک ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی ہے. قابض ایرانی فورسز اور پاسداران انقلاب نے درجنوں بلوچوں کو چلتی راہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ایک بڑی تعداد میں بلوچ نوجوان ایرانی قابض فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوکر جسمانی طور سے معذور ہوگے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز