دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںایران :بلوچ باپ اور بیٹے کو پھانسی دے دی گئی

ایران :بلوچ باپ اور بیٹے کو پھانسی دے دی گئی

زاھدان(ہمگام نیوز) گزشتہ اتوار کی صبح قابض ایرانی جلادوں نے بیر جند کے ریاستی جیل میں سرکاری عدالت کے حکم پر بلوچ  باپ اور بیٹے جس میں 50 سالہ شیر محمد ناروہی اور اس کے 20 سالہ بیٹے یونس کو پھانسی کے پھندے پہ چڑھائے ۔ ان پر الزام تھا کہ دونوں باپ بیٹے منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے تاہم انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے “کمپین فعالین بلوچ ” کی رپورٹ کے مطابق دونوں باپ اور بیٹے کو بیرجند جیل میں گزشتہ اتوار کی صبح پھانسی دے دی گئ۔ انہوں نے ایرانی قانون ساز اداروں اور جیل حکام پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے باپ بیٹے کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے ان کو وکیل تک رسائی نہیں دی ، بس عدالت نے یہی الزام لگایا کہ دونوں بلوچ منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے ایرانی ڈیزل اور پیٹرولیم کا کاروبار کرتے تھے ـ
یاد رہے کہ ایران پر جب سے عالمی طاقتوں کا دباؤ بڑھا ہے تب سے لے کر آج تک ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی ہے گزشتہ دور میں قابض ایرانی فورسز اور پاسداران انقلاب نے درجنوں بلوچوں کو چلتی راہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اسی تعداد کے حساب سے کئی بلوچ فرزندوں کو فائرنگ سے شدید زخمی کیا گیا ـ
کمپین فعالین بلوچ , کی ٹیم کے مطابق افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی طاقتیں ایرانی دہشت گردی سے نالاں ہوکر ان پر صرف پابندیاں لگاتے ہیں انہیں دباؤ دیتے ہیں لیکن عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو مغربی بلوچستان میں ایرانی مظالم دکھائی نہیں دیتا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز