سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مسلح افراد کا سپاہ پاسداران انقلاب پر حملہ،...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مسلح افراد کا سپاہ پاسداران انقلاب پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

نیک شہر (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلاب کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے

سپاہ پاسداران انقلاب نے اس حملے میں اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ مسلح حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق مسلح حملہ آور ایک پیجو کار میں سوارتھے۔ انھوں نے نیک شہر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی باسیج ملیشیا کی دو کاروں پر منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب حملہ کیا ہے۔

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک عرصے سے شورش بپا ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے بلوچ علیحدگی پسند پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی حملے کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی جیش العدل سے تعلق رکھنے والے مسلح جنگجو ماضی میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز پر متعدد ہلاکت خیز حملے کرچکے ہیں اور انھوں نے بعض قابض ایرانی فوج کے اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا تھا۔

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں فروری 2019ء میں ایک بس پر خودکش بم حملے میں قابض پاسداران انقلاب کے 27 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں جنداللہ نے کوئی ایک عشرے تک بلوچستان میں ایرانی فوج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی تھیں لیکن 2010ء میں اس کے لیڈر عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کے بعد اس کی سرگرمیاں ماند پڑگئی تھیں۔ قابض ایرانی حکومت نے عبدالمالکی ریگی کو بعد میں تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز