زاہدان (ہمگام نیوز ) شمالی بلوچستان کے ایرانی پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے حبیب اللہ دہمدرہ نے قابض ایرانی پارلیمنٹ کے عوامی اجلاس میں ایک بار پھر مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حبیب اللہ دہمردہ نے پارلیمنٹ میں مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ کہا اس صوبے ( مقبوضہ بلوچستان ) کا حجم ایرانی کے دیگر 9 صوبوں سے بڑا ہے۔
مزید رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کمیشن کے ایک رکن نے کہا کہ بلوچستان کی انتظامیہ پرانے اور عام طریقوں سے بالکل بھی قابل اور جوابدہ نہیں ہے، اس میدان میں ضروری ہے کہ روایتی طریقوں کو سائنسی اور جدید طریقوں سے بدل دیا جائے۔ ماہرانہ طریقوں اور صوبے کی تقسیم کو ایک ضرورت اور موقع کے طور پر مدنظر رکھا جائے۔”
دہمردے کے مطابق آپ کو معلوم ہے کہ اس صوبے کا حجم ملک کے 9 صوبوں سے زیادہ ہے، لیکن اس کا تعمیراتی بجٹ ایک تہائی سے بھی کم ہے، اور دن بہ دن طلب و رسد کے درمیان فاصلہ کم ہوتا جا رہا ہے انہوں پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا کہ آپ اس عمل کے لیے کیا تیار ہیں؟
دہرمردہ، جو مارچ 2022 میں اسلامی کونسل کے انتخابات میں دوبارہ نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے، بلوچستان کی تقسیم سے پہلے کہا تھا کہ اس کے ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات کے ردعمل اور مخالفت بھی تھی۔
واضح رہے حبیب اللہ دہمردہ ایک کٹپتلی ایرانی پارلیمنٹ کے بلوچ ارکان میں سے ایک ہیں انہوں کئی بار بلوچستان کی تقسیم فارمولا پیش لیکن تاحال منظور نہیں ہوسکا ۔