Homeخبریںایرانی مقبوضہ کردستان ریجن کی سرحدی پہاڑوں کی بلندیوں پر سپاہ پاسداران...

ایرانی مقبوضہ کردستان ریجن کی سرحدی پہاڑوں کی بلندیوں پر سپاہ پاسداران انقلاب کا حملہ

 

سنندج ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب ( IRGC) کے اہلکاروں کے توپوں اور راکٹوں نے ایک بار پھر کردستان کے خطے کی سرحدی بلندیوں پر گولہ باری کی ہے۔
ہنگاو ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کو موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق آج جمعرات 29 اکتوبر کی شام 5 بجے پیرانشہر اور اوشونیہ میں قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے توپوں نے کردستان کے علاقے اور “بَربَزین” اور “تِلان” پہاڑوں پر گولہ باری کی۔

ہنگاو ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے پہاڑوں کے متعدد علاقوں کو اپنے حملوں میں ڈرون اور میزائلوں کا نشانہ بھی بنایا۔

کردستان ڈیموکریٹک پارٹی ایران کے سرکاری اجزا “کردستان میڈیا” کے ٹویٹر صفحے نے بھی آج کے حملوں کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

کے ڈی پی کے متعدد ہیڈکوارٹر گذشتہ پانچ سالوں سے ان علاقے میں موجود ہیں اور حالیہ برسوں میں بار بار توپوں اور راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

تادم تحریر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم اس علاقے میں ماحول کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version