Homeخبریںایرانی نئے سال کے موقع پر بلوچ روحانی پیشوا کا سیاسی...

ایرانی نئے سال کے موقع پر بلوچ روحانی پیشوا کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

دزآپ ( ھمگام رپورٹ) ایرانی نئے سال کے موقع پر بلوچ روحانی رہنما عبدالحمید اسماعیل زہی نے ایرانی حکمراںوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، غربت، ناانصافی اور امتیازی سلوک جیسے منفی عوامل کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ مولوی عبدالحمید اسمائیل زئی گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل ایرانی حکومت اور اس کے رہنما کی پالیسیوں پر تنقید کرتا آ رہا ہے۔
مولوی عبدالحمید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایرانی عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ نئے سال میں ملک سے غربت، ناانصافی اور امتیازی سلوک کا ختم ہو جائے گا، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور معزز ایرانی عوام دنیا میں وہ مقام دوبارہ حاصل کریں گے جس کے وہ حقدار ہیں اور اپنے مطالبات کو پورا کریں گے۔
مولوی نے مذہبی نظریہ کے بنیاد پر ملک پر حکمرانی کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ شہریوں کے تمام چیخ و پکار اور احتجاج حتیٰ کہ قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ آپ ہو۔
مکی مسجد زاہدان کے خطیب نے موجودہ سیکورٹی اور حالات کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوہے کہا مذہبی نقطہ نظرسے ایران میں برابری حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی جگہ پہنچنا چاہیے جہاں سڑکوں پر پولیس کی موجودگی کی ضرورت نہ ہو،مولانا نے مطالبہ کیا کہ فوج کو ملکی معاملات چلانے سے ہٹانا چاہیے ـ

Exit mobile version