چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںایران جوہری سرگرمیاں مزاکرات کے باقاعدہ آغاز تک کم کر دے: امریکہ

ایران جوہری سرگرمیاں مزاکرات کے باقاعدہ آغاز تک کم کر دے: امریکہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران سے مذاکرات کے باقاعدہ آغاز تک ایران کو جوہری سرگرمیاں کم کر دینے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے آیا تھا ۔اس مطالبہ کو ایران نے رد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران سے پابندیوں کو اٹھایا نہیں جاتا اس وقت تک ایران یورینیم کی بیس فیصد تک افزودگی میں کمی نہیں لائیگی ۔

ملا رجیم کا یہ موقف ایرانی پریس ٹی وی نے ایک اعلی عہدیدار کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے نشر کیا۔

یاد رہے امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کرنے والی ہے۔

واضع رہے 2018 میں ایران اور امریکہ کے مابین تناؤ میں اضافہ ہونے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کو 2015 کے معاہدے کی بحالی پر مجبور کرنے کی بھر کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز