Homeخبریںایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے،...

ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے، ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے: مائیک پومپیو

واشنٹگن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پومپیو نے زور دے کر کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔ ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیاؤں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا ایران پر پابندیاں عاہد کرنے کے لئے اگلے ہفتے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا اور ان پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

اس موقعے پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کےجوہری ہتھیاروں کے حصول سے متعلق امریکی موقف کے تائید کرتے ہیں۔

اس سے قبل ہی راب نے ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے آج امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں امن کی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور کرونا وائرس کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے کی حمایت کی۔

راب کا یہ بیان برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کے مشترکہ بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی جوہری ذمہ داریوں کو پوری طرح سےانجام دے اور مشترکہ جامع منصوبہ عمل پر عمل درآمد برقرار رکھے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ تہران کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی تشویشناک ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کو سنجیدگی سے نہ لینے سے نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version