Homeانٹرنشنلایران دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایک جوہری بم بنانے...

ایران دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایک جوہری بم بنانے کا مودا تیار کر سکتا ہے جنرل ملی

واشنگٹن (ہمگام نیوز)اعلی ترین امریکی عہدے دار کے مطابق ایران دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایک جوہری بم بنانے کی صلاحیت کا حامل مواد بنا سکتا ہے ۔جمعرات کو اراکین کانگریس سےخطاب کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے قانون سازوں کو بتایا کہ امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے اپنےعزم پر قائم ہے ۔

ملی نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ، یا وہ جب کبھی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکی فوج، بھی اس کے متعلق متعدد ترجیحات تیار کر چکی ہے۔

دوسری طرف ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے Axios کو بتایا۔ “کہ”اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ اور کئی یورپی ممالک کو بتایا کہ ایران خطرناک رینج میں داخل ہو گیا ہے 60 فیصد کی سطح سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے پر اسرائیل فوجی حملہ کر سکتا ہے،

ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش پر اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں تہران کے خلاف فوجی کارروائی کی اپنی دھمکیوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو مزید بڑھانے سے روکنے کی واضح کوشش کی جائے،

اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیل 90 فیصد افزودگی کو “سرخ لکیر” کے طور پر متعین نہیں کرنا چاہتا کیونکہ حکام کا خیال ہے کہ ایران ہتھیاروں کے درجے سے کم سطح پر یورینیم کی افزودگی اور جمع کرنا شروع کر سکتا ہے۔

  اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اسی لیے اسرائیل امریکہ اور یورپی ممالک سے کہہ رہا ہے کہ ایران کی 60 فیصد سے زیادہ افزودگی ایک ایسا قدم ہو گا جو تہران کے جوہری پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی کو متحرک کر سکتا ہے۔

Exit mobile version