Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور...

بولان میں قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی کیئے۔ بی ایل اے

بولان: (ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنی آفیشل ٹیلگرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بمورخہ 24 مارچ بروز جمعہ کو دوپہر 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے انڈیسہ میں قابض پاکستانی فورسز پر گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب وہ قافلے کی صورت میں قریبی چوکیوں کو پانی سپلائی کررہے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بیان کے آخر میں بلوچ لبریشن آرمی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version