شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایران میں احتجاج مخالف بیان پررکن پارلیمنٹ کادفترنذرِآتش

ایران میں احتجاج مخالف بیان پررکن پارلیمنٹ کادفترنذرِآتش

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایران میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک سخت گیر قدامت پسند رکن پارلیمنٹ کے دفترکونذرآتش کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رکن پارلیمان نے 2019 میں حکومت مخالف مظاہروں کے بارے میں حال ہی میں ایک سخت بیان جاری کیاتھا۔اس کے خلاف بیرون ملک مقیم نظام مخالف ایرانیوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔جنوبی تہران میں واقع حلقہ رباط کریم سے منتخب نمائندے حج الاسلام حسن نوروزی کے دفترکو نامعلوم افراد نے گزشتہ شب آگ لگا دی۔ایران میں بھی حسن نوروزی کے اشتعال انگیز بیان پر کڑی تنقید کی گئی ہے اور ان کے ناقدین میں انتہائی قدامت پسند ذرائع ابلاغ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز