چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایران میں پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 25 افغان مہاجرین جانبحق

ایران میں پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 25 افغان مہاجرین جانبحق

سراوان ( ھمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقہ جالک میں ایرانی وحشی پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 25 افغان مہاجرین جانبحق اور 12 زخمی ہوگئے “کمپین فعالین بلوچ ” گروپ کی رپورٹ کے مطابق اس قیامت خیز فائرنگ کے نتیجے میں کئ افغان خواتیں و بچے بھی جانبحق و زخمی ہوگئے زاھدان ہسپتال کے ایمرجنسی کی رپورٹ کے مطابق کئ خواتیں اور بچوں کی حالت تشویناک ہیں ـ گروپ کی رپورٹ کے مطابق یہ افغانی مہاجرین ایران میں محنت مزدوری کے لیئے آمدورفت کرتے ہیں جن کا زیادہ تر پڑاؤ مغربی مقبوضہ بلوچستان ہوتا ہے جو کہ افغانستان کے سنگین جنگی صورتحال سے مجبور ہو کر بیشتر مہاجرین یا تو ایران کے راستے ترکی براستہ یونان جانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ہر سال ہزاروں غیر قانونی طور پر بہتر مستقبل کی تلاش کے لیئے یورپ کے لیئے نکل جاتے ہیں یا بلوچستان میں مزدوری کرتے ہیں ـ
“در اثنا گزشتہ سال اسی طرح ایرانی پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 35 افغانی مہاجرین اسی طرح فائرنگ سے جانبحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے جن میں 19 افغانی باشندے پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے جانبحق ہو گئے تھے ـ
یاد رہے کہ ہر سال افغانی و بلوچ مغربی مقبوضہ بلوچستان پاسداران انقلاب کی اسی طرح فائرنگ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹتے ہیں ان میں مرنے والوں کی اکثریت بلوچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز