چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایران میں گرفتار فرانسیسی پر ملک میں جاسوسی اور پروپیگنڈا کرنے کے...

ایران میں گرفتار فرانسیسی پر ملک میں جاسوسی اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج۔

ایران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران میں پراسیکیوٹروں نے ایک فرانسیسی شہری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف ایرانی نظام مخالف پروپیگنڈا اور جاسوسی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

زرائع کے مطابق اس کے وکیل سعید دہقان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ بنیامین برائیری 1985 میں پیدا ہوا تھا۔اس کو مئی 2020ء میں ایک ممنوعہ علاقے میں ڈرون اڑانے اور تصاویرلینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ ایران میں جاسوسی کی سزا موت ہے اور نظام مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں تین ماہ سے ایک سال تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعید دہقان نے بتایا ہے کہ فرانسیسی شہری کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہے اور پراسیکیوشن نے الزامات کی تصدیق کردی ہے۔اب پراسیکیوٹر فرد جرم تیار کر رہے ہیں۔پھر اس کو عدالت بھیجا جائے گا اور عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

برائیر ایران کے شمالی شہر مشہد میں زیرحراست ہیں۔اس کے خلاف فساد فی الارض اور شراب پینے کاالزام بھی عاید کیا گیا ہے۔ایرانی قانون کے تحت یہ سب سے سنگین الزام ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کوڑے مارنے کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے لیکن تحقیقات کے بعد استغاثہ نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز