عراق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کی ایک ایران نواز عسکری تنظیم عراقی حزب اللہ نے امریکی فوج کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عراقی حزب اللہ کے ایک سینیر عہدیدار ابو علی العسکری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکیوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ عراق سے ان کے انخلا کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر امریکی فوج عراق سے انخلا کے معاملے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہے تو اس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔امریکی فوج کے عراق سے نکل جانے کے لیے عوامی، سیاسی، ابلاغی اور سیکیورٹی دباؤ برقرار رہنا چاہیے۔
خیال رہے کہ عراقی حزب اللہ پر بائیں بازو کے سیک دفاعی تجزیہ نگار ھشام الھاشمی کے قتل کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ الھاشمی کو گذشتہ سوموار ان کے گھر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔