Homeخبریںایران نے افغان طالبان سے الگ سے مذاکرات شروع کردیئے

ایران نے افغان طالبان سے الگ سے مذاکرات شروع کردیئے

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک) ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم نے علی شمخانی کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ ایران کے ساتھ رابطوں اور مذاکرات کا ایک سلسلہ افغان حکومت کے علم سے جاری ہے اور یہ عمل جاری رہے گا‘‘ ایران نے افغان طالبان سے الگ سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں ۔یہ بات ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کابل میں افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات میں کہی ہے۔علی شمخانی ایران کے اعلیٰ سیکورٹی اور فوجی عہدے داروں کے ساتھ آج صبح سرکاری دورے پر کابل پہنچے تھے اور ایران کی جانب سے پہلی مرتبہ افغان امن مذاکرات کے بارے میں یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے اسی ماہ متحدہ عرب امارات میں افغان امن مذاکرات منعقد ہوئے تھے۔ ان کے بارے میں سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کے آئیندہ سال کے اوائل میں ’’ مفید نتائج‘‘ برآمد ہونگے اور توقع ہے کہ ان سے ملک میں گذشتہ سترہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

Exit mobile version