یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہے: اسرائیل

ایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہے: اسرائیل

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینی گینٹز نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کو ایران میں صدر منتخب کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے والے ہتھیاروں کے حصول کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے کے ممالک بالخصوص اسرائیل کے لیے خطرات پیدا کررہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کو درپیش خطرات سے صرف نظر کیے بغیر اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔قبل ازیں اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری خطرے کو بھانپیں اور ایران کو خطرناک ہتھیاروں کیحصول سے روکیں۔خیال رہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 60 فی صد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رئیسی ڈیڑھ ماہ کے بعد موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ وزارت عظمی کا منصب سنھبالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز