سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں حزب الللہ نے شام سے...

ایران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں حزب الللہ نے شام سے انخلاء شروع کی

بیروت(ہمگام نیوزڈیسک) نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں ایرانی ملا رجیم کی توسیع پسندانہ سیاست اور امریکہ کی طرف سے خطے میں پائیدار امن و ترقی کی خاطر ایران پر معاشی،سیاسی ،سفارتی پابندیاں لگا کر لبنانی ملیشیا حزب للہ نے بھاری جانی و مالی نقصان کے نتیجے میں شام میں لڑائی کے باقی ماندہ علاقوں سے بتدریج انخلا کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم اس اقدام کا اہم ترین سبب اخراجات میں کمی لانا ہے۔اس کے علاوہ شام کے بعض علاقوں سے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے بتدریج انخلا کی وجہ سے روسی افواج کی جانب سے فضائی کور کا نہ ہونا ہے جس کے سبب لبنانی ملیشیا کے عسکری اڈے اسرائیلی فضائی حملوں اور شامی اپوزیشن کی بعض قوتوں کی ضربوں کے لیے بالکل کھلا شکار بن چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شام کے معاملے پر نظر رکھنے والے حلقوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ حمص اور شامی ساحل (لاذقیہ اور طرطوس)کو حزب اللہ اور ایرانیوں سے پاک کرنا دراصل امریکا کی بنیادی شرط ہے جو اس نے سیاسی عمل میں شرکت کے لیے واپسی کے واسطے رکھی ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی اور اس سے زیادہ روسی دباو کے سبب شام میں ایران کا پیچھے ہٹنے کا عمل واضع نظر آ رہا ہے۔ روس اس طرح امریکا کو ایک مثبت پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ لچک لبنان کی جانب سے بھی سامنے آئی ہے۔ مشرق وسطی کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے نائب ڈیوڈ سیٹرفیلڈ بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری حدود کا تنازع ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں۔واضع رہے امریکی پابندیوں سے لگنے والے مشکلات نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ہے،جس کی واصع مثال ایرانی حمایت یافتہ حزب الللہ کی جنگی تھکاوٹ ،مالی مشکلات اور شام سے بتدریج انخلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز