چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایران: کورونا وائیرس سے ہلاک افراد کی تعداد 210 ہوگئی

ایران: کورونا وائیرس سے ہلاک افراد کی تعداد 210 ہوگئی

 

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے صحت عامہ کے شعبے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثر کم سے کم 210 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی سطح تو بڑھا دی ہے تاہم ابھی اسے عالمی وبا قرار نہیں دیا۔

ایرانی حکام صرف 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت تہران میں ہوئی ہیں۔

ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس 388 مریض ہیں۔ کئی لوگوں کےخیال میں حکومتی اعداد و شمار صحیح نہیں ہیں اور ایرانی حکام اس وبا کی اصل شدت کو چھپا رہے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد کو ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایران کے ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہےکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں تہران میں ہوئی ہیں جہاں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تہران کے بعد قم شہر میں 80 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے30 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے منتقل ہونے کا سلسہ رک جانے پر بھی اس کے موجود ہونے کا امکان برقرار ہے۔

عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریایسس نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں خوف اور غلط معلومات سب سے بڑا چیلنج ہیں جن سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔

دنیا بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر پوری دنیا میں 2800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن کی اکثریت چین کے صوبے ہوبائی سے ہے۔

چین نے مزید 327 کیسز رپورٹ کیے ہیں جو گذشتہ ایک ماہ میں یومیہ سب سے کم تعداد ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ 44 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز