دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںایران کو بھی پاکستان کی طرح دہشت گرد پالنے کی خاموش استثنیٰ...

ایران کو بھی پاکستان کی طرح دہشت گرد پالنے کی خاموش استثنیٰ مل گئی ہے: حیربیار مری

لندن ( ہمگام نیوز ) بلوچ  رہنما و فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیاری مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد پاکستان کو اسامہ بن لادن کی پاکستان میں اداروں کے فراہم کردہ محفوظ پناہ گاہ مہیا کرنے پر کسی جواب دہی اور سزا کے مرحلے سے گزارنے کے بغیر بے مہار چھوڑ دیا گیا، اب لگتا ہے کہ ایران کو اپنے گھناونے جرائم پر بھی ایسے ہی چھوڑ دیا جائے گا۔

ایران نے جبرالٹر اور برطانیہ کو تحریری معاہدات اور یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں کہ وہ “سُپر ٹینکر گریس ون” کا تیل شامی حکومت کو فراہم نہیں کریں گے مگر انہوں نے اس کی خلاف ورزی کی جس پر ایران کو جواب دہ بنایا جانا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے ایران دنیا میں مزید دہشت پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں  سعودی عرب تیل کی تنصیبات کو اپنے پروکسی یمنی حوثیوں کے ذریعے نشانہ بنا کر پوری دنیا میں توانائی کی رسد پر کاری ضرب لگائی لیکن لگتا ہے کہ ایران کو بھی پاکستان کی طرح دہشت گرد پالنے کی خاموش استثنیٰ مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز