سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران کی جانب سے عرب احوازی سیاسی قیدیوں کے پھانسی کی شدید...

ایران کی جانب سے عرب احوازی سیاسی قیدیوں کے پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:ایف بی ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز یکم مارچ 2021 کو قابض ایران کے ہاتھوں مقبوضہ احواز کے مرکزی جیل سپیدار میں 4 احوازی عرب سیاسی قیدیوں کی پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایران نے احوازی ولایت میں چار سیاسی قیدی 32 سالہ جاسم حیدری اور ان کے دیگر ساتھی علی خسرجی حسین سلاوی ناصر خفاجیان کو تختہ دار پر لٹکا کے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کو پامال کیا۔

ایرانی ریاست نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اپیل کو بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا اور ایک سیاسی قیدی ناصر خفاجیان پر دوران قید شدید تشدد کیا جو کہ قابض ایران کی مقبوضہ ریاستوں کے مظلوم عوام کے ساتھ مظالم کا تسلسل ہے۔

بلوچستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی پارٹی فری بلوچستان موومنٹ نے کہا کہ قابض ایران نہ صرف عرب احوازی بلکہ بلوچ کرد اور دیگر محکوم اقوام پر مسلسل اپنی ریاستی طاقت کے ذریعے ظلم و جبر کر رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی پامالی کی بد تدین مثال ہے۔

ہم بحیثیت بلوچ آزادی پسند پارٹی اور انسانیت و جمہوری آزادی پر یقین رکھنے والی بلوچ قوم کی جانب سے ایران کی اس ریاستی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عرب احواز کی آزادی کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز