سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایران کی دھمکیاں اسے دنیا سے مزید الگ تھلگ کریگی: برائن ہک

ایران کی دھمکیاں اسے دنیا سے مزید الگ تھلگ کریگی: برائن ہک

واشنگٹن ( ہمگـام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہک کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں نے خطے میں ایران کے جنگی میکانزم کی فنڈنگ کو بڑی حد تک مشکل بنا دیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی نظام کے سامنے ایک طاقت ور موقف کے حامل ہیں‘امریکی وزارت خزانہ نے گذشتہ روز ایٹمی توانائی کی ایرانی ایجنسی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برائن ہک نے واضح کیا کہ ایٹمی توانائی کی ایرانی ایجنسی نے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی نظام کو درپیش ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی نمائندے نے باور کرایا کہ ایرانی نظام اپنے عوام کے وسائل اور دولت کا استحصال کر کے انہیں خطے میں تنازعات کا پیٹ بھرنے کے واسطے استعمال کر رہا ہے۔

ایرانی جوہری معاہدے میں فریق کی حیثیت رکھنے والے یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے 14 جنوری کو اس بات کی کوشش شروع کی کہ تہران کو پھر سے اس کے جوہری وعدوں کے احترام کا پابند بنایا جائے ادھر امریکی نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

برائن ہک نے کہا کہ ہم نے ایرانی عوام کے حوالے سے ایرانی نظام کے جھوٹ کا پول کھول دیا وہ ہی ایرانی عوام جنہوں نے امریکی پرچم روندنے سے انکار کر دیا.برائن ہک نے کہا کہ تہران کی دھمکیاں اسے دنیا سے مزید الگ تھلگ کر دیں گی‘یورپ نے جوہری معاملے میں ایران کی بلیک میلنگ کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ایرانی نظام کے ان قائدین کے بارے میں معلومات موصول ہو گئیں جو کریک ڈاﺅن کے ذمے دار ہیں امریکی انتظامیہ ایرانی نظام اور اس کی مدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

برائن یک نے زور دیا کہ ایران کے مستقبل کا فیصلہ ایرانی عوام کریں گے اور ایرانی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمے داران کا احتساب عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز