Homeانٹرنشنلایران کی روس کو بیلسٹک میزائل فراہمی پر سی آئی اے کا...

ایران کی روس کو بیلسٹک میزائل فراہمی پر سی آئی اے کا سنگین نتائج کی دھمکی

تہران (ہمگام نیوز) سی آئی اے کے سربراہ بل برنز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے روس کو یوکرین میں جنگ کے لیے بیلسٹک میزائل فراہم کیے تو یہ ایک “ڈرامائی اضافہ” ہوگا۔ تاہم، یوکرائنی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ہتھیار پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ تعاون تہران اور ماسکو کے درمیان گہرے فوجی تعلقات کا حصہ ہے، جہاں ایران نے روس کو ڈرون، گولہ بارود اور توپ خانے کے گولے فراہم کیے ہیں، جبکہ روس نے ایران کو مغربی ہتھیاروں کے بدلے میں ٹیکنالوجی اور مدد فراہم کی ہے۔

Exit mobile version