Homeخبریںنوشکی، قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب...

نوشکی، قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق عصر کے وقت نوشکی شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کو حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں کم از کم پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی۔

حملے کے بعد پولیس و پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version