تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) ایران میں جیش العدل کی طرف سے پاسداران انقلاب پر جان لیوا خود کش حملے جس میں 41 ایرانی اہلکار 20 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اسکے بعد ایران نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق ایران نے پاکستان کے سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیے، طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے بھی انڈیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کیخلاف حملے کرنے کی دھمکی دی ہیں ۔ ایران نے مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں 10 ٹی ایف بیس پر جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔
کچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت انڈیا کے ساتھ مل کر کھلم کھلا انداز میں پاکستان کو دھمکیاں دے چکی ہیں۔
ایران پہلے ہی اپنی شدت پسندانہ پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں سیاسی ،سفارتی اور معاشی تنہائی کا شکار ہے، اگر ایسے میں پاکستان کے ساتھ بھی معاملات بگڑ گئے تو یہ حالات اس خطے کسی صورت میں مزید پیچیدگیوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔


